History Of Meesam E Tamar || Life Story Of Meesam E Tamar
on
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
History Of Meesam E Tamar || Life Story Of Meesam E Tamar
Meesam E Tmaar - IBSK Azadari
Click This Link Watch Video: Meesam e Tamar
میثم التمار؛ ایک مختصر سوانح حیات
مصنف: سید محمد آغا (بنگلہ اسد آباد، جہلم)
میثم التمار، مولا علی علیہ السلام کے موالی تھے اور اصل ایران کے تھے۔ اِن کی تاریخ پیدائش تو معلوم نہیں لیکن شہادت 60 ہجری 27 محرم اور یا پھر 22 ذالحج بھی لکھی ہے۔
کوفہ میں بنی اسد قبیلے کی ایک عورت کے یہ غلام تھے، اور کوفہ میں سلیم کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔ ایک دن مولا علی کوفہ کے بازار میں تھے کہ انہوں نے سلیم کو غلامی میں دیکھا۔ مولا علی اِس عورت کے قریب آئے اور پوچھا کہ وہ اس غلام کو بیچنا چاہتی ہے؟ اس عورت نے 50 دینار مانگے جس پر مولا علی نے فوراً، بغیر بولی لگائے ادا کر دیئے۔ لیکن جب عورت نے یہ دیکھا تو وہ منکر ہو گئی اور 100 دینار مانگے۔ اس طرح ہوتے ہوئے جب قیمت 500 تک پہنچی تو آخر اس عورت نے رقم لی اور سلیم کو کہا کہ تم کو علی نے خرید لیا ہے۔
جب سلیم، مولا علی کے قریب آئے تو یہ مکالمہ پیش آیا:
مولا علی: اسلام علیکم میثم۔
سلیم: (حیرانگی سے) آپ نے کیا کہا؟
مولا علی: اسلام علیکم میثم۔
سلیم: مجھے تو کوئی بھی اس نام سے نہیں جانتا۔ یہ تو فقط میرے والدین اس نام سے پکارتے تھے۔ آپ کو اس کا کیسے عِلم ہوا؟
مولا علی: اس کی فکر نہ کرو۔ کچھ ایسے علم ہیں جو مجھے پتہ ہیں لیکن تمھیں نہیں۔ خیر، آؤ میرے ساتھ۔
سلیم: لیکن آپ کو میرا نام کیسے پتہ چلا؟ کوفہ میں تو کسی کو اس کا علم نہیں، یہ تو میری ماں نے رکھا تھا۔ میرا اصل نام تو کوئی علمِ حق والا ہی جانتا ہو گا۔
مولا علی: تم اس کی فکر مت کرو، بس آؤ میرے ساتھ۔ اللہ کے رسول نے مجھے کہا تھا کہ تم ایران سے ہو اور وہاں تمھیں میثم کہا جاتا ہے۔
سلیم: حق ہے کہ اللہ، اس کا رسول اور آپ سچے ہیں!
اور اس طرح پھر میثم مولا علی کے خاص صحابی بنے اور محقق و اسلام کے عالم کا رتبہ پایا۔ انہوں نے امام سے بہت علومِ غیب بھی پائے۔ ان کا نام میثم ابن یحییٰ تھا اور التمار سے جانے جاتے تھے۔ عربی میں تمار کھجور کو کہتے ہیں اور یہ پھر کوفہ میں کھجور کی دکان لگاتے تھے۔ مولا علی کی میثم کیساتھ بہت پیار کا رشتہ تھا، اور اکثر مولا علی، میثم کی دکان پر آتے اور کہتے، "تم اپنے بیوی بچوں کے پاس جا کر کچھ وقت گزار لو، اور میں تمہاری دکان چلا لوں گا"۔ یہ فقط میثم ہی ہیں کہ جس کیلیئے اُن کے امام بھی آ کر دکان چلاتے تھے۔
ان کی پیدائش نہروان، ایران کی ہے، جو کہ اب یہ علاقہ عراق میں واقع ہے۔ باقی ان کی شہادت کی تاریخ اور واقع تو سب کو معلوم ہے، جس کا بیان کرنا اس مختصر تحریر کا مقصد نہیں۔
Comments
Post a Comment